ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : پریش میستا کی ہلاکت میں جو شبہ تھا وہ ہمیں شیرور سوامی جی کی موت میں نہیں ہے : حزب مخالف لیڈر شری نواس پجاری

بھٹکل : پریش میستا کی ہلاکت میں جو شبہ تھا وہ ہمیں شیرور سوامی جی کی موت میں نہیں ہے : حزب مخالف لیڈر شری نواس پجاری

Sat, 21 Jul 2018 21:23:09    S.O. News Service

بھٹکل :21/جولائی (ایس اؤ نیوز)  ہوناور میں ہلاک ہوئے پریش میستا بی جے پی کا کارکن تھا ۔ اس  کی موت کے متعلق ہمیں مضبوط شبہ تھا اسی لئے ہم نے احتجاج کیا تھا جو بالکل سچ ہے  مگر شیرور مٹھ کے سوامی جی کی موت میں ایسا کوئی شک ہمیں نہیں ہے، اس لئے بی جے پی احتجاج نہیں کررہی ہے، یہ بات  ودھان پریشد میں حزب مخالف لیڈر کوٹا شری نواس پجاری نے کہی۔

وہ یہاں سنیچر کو آسارکیری کی وینکٹ رمن مندر میں پوجا کرکے لوٹنے کے دوران اخبارنویسوں کے سوالوں  کا جواب دے رہے تھے۔ جب اُن کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی کہ پریش میستا کا پوسٹ مارٹم بھی منی پال ڈاکٹروں نے ہی کیا تھا اور شیرور مٹھ کے سوامی جی کا پوسٹ مارٹم بھی منی پال ڈاکٹروں نے ہی کیا تھا،  انہوں نے کہاکہ یہ صحیح ہے کہ پریش میستا اور شیرور سوامی جی کی نعش کا پوسٹ مارٹم منی پال کے ڈاکٹروں نے ہی کیا ہے ، پریش میستا کی رپورٹ بھی منی پال ڈاکٹروں نے دی ہے ہمیں پتہ ہے ، لیکن پریش میستا کے جسم پر زخم کے نشان دیکھے گئے تھے ، ہمارا خیال تھا کہ  اس وقت کی حکومت معاملے کو دبانے کی کوشش کررہی ہے، اسی لئے مکمل جانچ کی مانگ کرتے ہوئے ہم نے احتجاج کیا تھا۔ لیکن شیرور سوامی جی کی موت ہوتے ہی میں نے خود وزیر داخلہ کو فون کرکے جانکاری دی ہے ، برسراقتدار حکومت پر جانچ کی ذمہ داری ہوتی ہے ،ہمارا اعتماد ہے کہ صحیح رخ پر جانچ بھی ہورہی ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ ودھا ن سبھا اجلاس کے دوران بی جے پی ارکان کے درمیان اتحاد نہیں ہونے کی بات میں کوئی سچائی نہیں ہے ، اندراکینٹین گھپلے کے متعلق ریاستی صدر کو جانکاری دینے کےبعد ہی رکن اسمبلی رام داس نے ودھان سبھا اجلاس میں یہ معاملہ پیش کیا تھا اور سبھی بی جے پی ممبران نے ان کی حمایت بھی کی تھی، اتنا ہی نہیں بی جےپی پسماندہ طبقات کے طلبا ہاسٹلوں کی بد نظمی اور بد عنوانی کے تعلق سے جدوجہد کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ اترکینرا کےرکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے بہت سارے اچھے کام کئے ہیں آئندہ انتخابات میں بھی وہی جیت درج کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے اترکینرا پارلیمانی حلقہ کے بی جے پی امیدوار ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کہتی بھی ہے تو عاجزی کے ساتھ میں انکار کرونگا۔

اس موقع پر رکن اسمبلی سنیل نائک، بی جےپی پریشد کے ممبر  پرمیشور دیواڑیگا، امیش نائک، بھٹکل بی جے پی صدر راجیش نائک، مہیش پجاری ، سبرائے دیواڑیگا، کرشنا نائک، لکشمن نائک، گوردھن نائک، ہنومنت نائک، موہن نائک ایشور نائک، لکشمی نارائن نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: